• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل خاور نے مداحوں کے تند و تیز سوالوں کے جواب دے دیئے

لاک ڈاؤن اور قرنطینہ کی صورتحال میں مشہورو معروف شخصیات کا اپنے مداحوں سے رابطہ بڑھ گیا ہے، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے  اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے مختلف لائیو سیشن اور سوال و جواب کے سیشن رکھ کر مداحوں سے رابطہ استوار رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تند و تیز سوال کئے جس کے سابقہ اداکارہ نے بڑے دلچسپ جواب دیئے۔

نیمل ایک آرٹسٹ ہیں، نیمل کے زیادہ تر مداح ان کے تخلیقی کام کی وجہ سے ہی جانتے ہیں اور روزمرہ تفصیلات شیئر کرنے سے بھی نیمل گریزاں رہتی ہیں تاہم حالیہ سوال و جواب کے سیشن سے ان کے بارے میں کافی کچھ جاننے کا موقع ملا ہے۔

 مداح کی جانب سے پاکستان کی پسندیدہ جگہ کے سوال کے جواب میں نیمل نے آزاد کشمیر کے پُرفضا جگہ ’ارنگ کیل‘  لکھا۔

نیمل زندگی کو محض ایک سفر سے زیاہ کچھ نہیں سمجھتیں۔

 نیمل نے اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں متاثر کُن شخصیت قرار دیا۔

نیمل نے یہ بھی بتایا کہ وہ جب تخلیقی کام کررہی ہوں تو خود سے محبت میں گرفتار ہوجاتی ہیں۔

اٹلی کا ایک خود مختار علاقہ صقلیہ کو نیمل نے  بہترین سیاحت کی جگہ قرار دیا۔

پینٹنگ میں مہارت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے نیمل نے کہا کہ وہ ایک آرٹ کالج میں زیر تعلیم رہی ہیں، لندن میں بھی آرٹ کی مزید تعلیم حاصل کی۔

نیمل کا کہنا تھا کہ فائن آرٹس میں بھی کسی دوسرے پیشے کی طرح ٹریننگ کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن کچھ لوگوں میں آرٹ کی خداداد صلاحیت بھی ہوتی ہے۔

تازہ ترین