• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے قرنطینہ میں ٹی وی کیلئے میز تیار کرلی

حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے قرنطینہ میں ٹی وی کیلئے میز تیار کرلی 


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اُن کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے قرنطینہ میں رہتے ہوئے ٹی وی کی میز تیار کرلی جس کی ویڈیو اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور اُن کے شوہر حمزہ علی عباسی قرنطینہ میں اپنی مصروفیت سے مداحوں کو آگاہ کر رہے ہیں۔نیمل خاور عباسی کی جانب سے شیئر کی جانےوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی لکڑی کے کچھ ٹکڑوں میں کیل ٹھوک رہے ہیں تو کہیں اُن لکڑی کے ٹکڑوں کو ایک جگہ جوڑتے نظر آرہے ہیں جبکہ کچھ جگہوں پر نیمل خاور عباسی بھی اُن کی مدد کرنے کے لیے لکڑی میں کیل ٹھوک رہی ہیں۔نیمل خاور عباسی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’آخر کار مشترکہ کوشش اور باہمی اشتراک کے بعد ہم اپنے گھر کے لیے ٹیلی وژن میز تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ’اگر ہم چاہیں تو گھر میں رہ کر بھی تفریح کر سکتے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ’دوستوں گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔‘

تازہ ترین