• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز ایران سے زیادہ

استنبول(نیٹ نیوز)ترکی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے اور اب ایران سے آگے نکلتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا۔ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 82 ہزار 329ہوچکی ہے جو ایران میں سامنے آنے والے کیسز سے زیادہ ہیں،میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 783 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کے اعتبار سے چین کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سب سے پہلے رپورٹ ہوا تھا۔ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مزید 121 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر ایک ہزار 890 ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 10ہزار 453 ہے۔
تازہ ترین