• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو میچز اچھے طریقے سے جیتے، خوشی مضبوط ٹیم کو شکست دینے پر ہوئی، کوچ ویمن ٹیم محمد وسیم

فوٹو بشکریہ پی سی بی / ایکس
فوٹو بشکریہ پی سی بی / ایکس

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا ہے کہ ابتدائی دو میچز اچھے طریقے سے جیتے تھے، خوشی مضبوط ٹیم کو شکست دینے پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیانا اور فاطمہ کو جو رول دیا ہے وہ اچھے طریقے سے نبھا رہی ہیں، بیٹنگ نمبر پر یقین نہیں کرتا، موقع کی مناسبت سے بیٹنگ آرڈر بناتا ہوں۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں چیزیں بہتر کرنے والی ہیں، ون ڈے میں ہمارا بہتر فارمیٹ ہے۔ آنے والے میچز میں بہتری آئے گی، اگلے میچز میں تبدیلیوں کا سوچ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تینوں میچز باآسانی جیتے ہیں، غیر ضروری طور پر کمبینیشن بدلنے کی ضرورت نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید