• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7ہزارزائرین واپس آچکے،3سو اب بھی ایران میں ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کورونا وائرس کی وجہ سے ایران میں پھنسے تقریباً 7 ہزار پاکستانی وطن واپس آچکے ہیں،7ہزارزائرین واپس آچکے،3سو اب بھی ایران میں ہیں،ایران میں زیر تعلیم 200طلباء بھی چھٹیوں کی وجہ سے واپس آنا چاہتے ہیں،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق28 فروری سے 15اپریل تک تفتان بارڈر کے ذریعے 6 ہزار800پاکستانی واپس آئے جن میں سے زیادہ تر کو ایران میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور مشہد اور زاہدان کے قونصل خانوں سے سہولت دی، دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی حکومت نے ہماری کوششوں سراہا اسی طرح جس طرح ہم نے اپنے شہریوں کی تفتان سے وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے ان کے تعاون کو سراہا ،انہوں نے بتایا کہ ایران میں اب بھی 3 سو زائرین موجود ہیں اور واپسی کی پروازوں کے منتظر ہیں کیوں کہ وہ سڑک کے ذریعے سفر نہیں کرسکتے اور انہیں سفارتخانے کی جانب سے ہوٹلز مہیا کیے گئے ہیں، مزید یہ کہ تقریباً 200 پاکستانی طلبہ جو ایرانی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں وہ بھی سالانہ چھٹیوں کی وجہ سے وطن واپسی کے منتظر ہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا تا کہ وہ اپنے وسائل سے اہم ضروریات پوری کرسکے، ان کا کہنا تھا کہ ’دو طرفہ پابندیوں کی وجہ سے ایرانی عوام کو جس چیلنج کا سامنا ہے اس نے کورونا وائرس سے جنگ کی صورتحال کو مزید پیچیدہ کردیا، اس لیے وزیراعظم عمران خان نے ایران پر عائد دو طرفہ پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا، اب امریکی کانگریس اس پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔
تازہ ترین