وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج احساس راشن پورٹل کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں تک امداد پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت اب تک ضرورت مند اور مستحق افراد میں 60 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔