تہران (ویب نیوز)ایرانی صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے باوجود ایران پر عائد امریکی پابندیوں کو ایک ’طالمانہ جرم‘ قرار دیا۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حسن روحانی نے اٹلی کی وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب پوری دنیا کو کورونا وائرس وبا نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ایسے وقت میں امریکا کا ایرانی عوام پر مزیددباؤ غیر انسانی ہے۔انہوں نے آئی ایم ایف کی جانب سے ایران کو قرض دینے پر امریکا کی مخالفت پریورپی اقوام سے مطالبہ کیا کہ امریکا کی بین الاقوامی قواعد کی خلاف ورزی پر کھڑے ہوں۔