• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے MPA عبدالرشید کے اہلِ خانہ بھی کورونا سے متاثر


کورونا وائرس سے متاثرہ جماعتِ اسلامی کے کراچی سے سندھ اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید کے اہلِ خانہ بھی کورونا سے متاثر ہوگئے۔

ایم پی اے عبدالرشید کے اہلِ خانہ کے مطابق عبدالرشید کے 3 بچوں، اہلیہ، 2 بہنوں، والدہ اور بہنوئی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق سید عبدالرشید کے مزید 21 قریبی رشتے داروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کے نتائج آنا باقی ہیں۔

واضح رہے کہ 24 اپریل کو رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں کورونا مریض 14885، ہلاکتیں 327

ایک ویڈیو بیان میں رکنِ سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے عوام سے اپنا خیال رکھنے اور ان کے لیے دعائے صحت کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

تازہ ترین