• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس،عوام کا منفرد انداز میں طبی عملے کو خراج تحسین

پیرس میں باشندوں نے بالکنیوں میں کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر اور گیت گا کر کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر مریضوں کی دیکھ بھال کرتے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں۔ 

اس خطرناک وبا کا شکار مریضوں کا علاج کرتے ڈاکٹرز و میڈیکل اسٹاف اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

ایسے ہی باہمت اور فرض شناس طبی عملے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے باشندوں نے اپنے گھروں کی بالکنیوں میں کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں، برتن بجاکر میوزک پرفارمنس دی اور یکجہتی کے گیت گنگنائے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ 84 ہزار 176 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 44 ہزار 778 ہو گئیں۔

تازہ ترین