• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کا اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

پرویز الہٰی نے کورونا وائرس کا شکار اسد قیصر کی خیریت دریافت کی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اسد قیصر اور ان کے اہل خانہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت ان کی بیٹی اور بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔

اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین