ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اب وہ نیوکلئیر ڈیل جوائنٹ کمپری ہینشن پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) میں دوبارہ شامل ہونے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کاکہنا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور صدر ٹرمپ نے 2 برس قبل نیوکلیئر ڈیل سے یکطرفہ علیحدگی اختیار کرکے سوچا تھا کہ زیادہ سےزیادہ دباؤ ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دے گا ۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی وہ پالیسی بری طرح ناکام ہونے پر اب امریکا جے سی پی او اے کا دوبارہ حصہ بننے کا خواب دیکھ رہا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صدر روحانی سے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے کا بھی ٹیلےفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں صدر روحانی نے کہا کہ امریکا کورونا سے جنگ لڑنے میں ایران کی مدد میں سنجیدہ ہے تو اسے پہلے غیر قانونی پابندیاں اٹھانا ہوں گی۔