وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ اُن کا بیٹا بہت خوش ہے کہ اب وہ کرکٹ اور فٹبال کھیل سکتا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ’عالمی وبا کی صورتحال میں عوام اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔‘
وزیر اعظم کے بیان پر طنزاً ٹوئٹ کرتے ہوئے جمائما کا کہنا تھا کہ ’اُن کا بیٹا یہ سُن کر بہت خوش ہے کہ وہ کرکٹ اور فٹبال کھیل سکتا ہے، لیکن صرف میرے ساتھ۔‘
جمائما کے اس ٹوئٹ کے ردعمل میں انہیں بچے کا ضرورت سے زیادہ تحفظ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جس پر انہوں نے وضاحت پیش کی کہ یہ محض ایک مذاق تھا۔
واضح رہے کہ اپنے دلچسپ ٹوئٹس کے باعث جمائما آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ انہیں خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔
اس سے قبل جمائما نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں تمام پاکستانیوں کے لیےکورونا جیسے وبائی مرض سے لڑنے کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے محبت اور سلام بھیجا تھا۔
جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی جبکہ 2004 میں جوڑی نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
جمائما اور عمران خان کے کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں، جو اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ رہتے ہیں۔