• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ڈرائیو ان سینما کھلنے جارہا ہے جس میں فلم بین اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر فلم سے محظوظ ہو سکیں گے۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کے جلد ختم ہو جانے کے تاحال کوئی آثار نظر نہیں آرہے، اس لیے مستقبل قریب میں سینما گھروں کے دوبارہ کھلنے کا بھی کوئی امکان نہیں، اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اماراتی حکام نے ڈرائیو ان سینما کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں یہ نیا سینما یکم جولائی سے نئے تفریحی مقام مدار میں کھل رہا ہے اور اربن انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے لانچ کیا جا رہا ہے جو آؤٹ ڈور اسکریننگ کا انعقاد کرنے والی دبئی کی کمپنی ہے۔

سینما میں رات 8 بجے سے فلمیں دکھائی جائیں گی، امارات میں کورونا وائرس اور اس کے حالات کے پیش نظر یہ دوسرا ڈرائیو ان سینما لانچ ہونے جا رہا ہے۔