وفاقی حکومت نے عادل فاروق راجا پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔
کابینہ نے عادل فاروق راجا پر پابندی کی داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری منظور کرلی ہے۔
حکومت نے عادل فاروق راجا پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997ء کی دفعہ 11 ڈبل ای کے تحت عائد کی ہے۔
وفاقی کابینہ نے عمل درآمد رپورٹ 7 دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔