• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم کے ساتھ کیا گیا تھا، گورنر سندھ

اسکرین گریپ—تصویر بشکریہ جیو نیوز
 اسکرین گریپ—تصویر بشکریہ جیو نیوز

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیوایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ وہی رویہ اختیار کیا جائے جو ایم کیو ایم کے ساتھ کیا گیا تھا۔

 کامران ٹیسوری نے چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار  اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ برطانیہ جیسے ملک میں ہمارے فیلڈ مارشل کےخلاف جو زبان استعمال کی گئی، یہ دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔

گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک پاکستانیوں کو ورغلا رہی ہے، لوگ اس بیانیے سے دور رہیں، یہ بیانیہ نہیں چلے گا۔

ان کا  کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا برطانیہ میں مقابلہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ 

کامران ٹیسوری نے کہا کہ مذاکرات کے نام پر دکان کھول کر رکھی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات بھی نہیں ہونے چاہئیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو شخصیت سے نکل کر عوام کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھانی ہے چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہوں۔

رہنما ایم کیو ایم نے بتایا کہ ہماری مستقل کوششوں سے خطیر رقم  لاپتہ افراد کے گھرانوں کے لئے رکھی گئی ہے، لوگوں کو لاپتہ کرنے میں ملوث افراد کو سزائیں دلوانی چاہئیں۔

قومی خبریں سے مزید