موسم کی خرابی اور طوفان نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتے ہے بلکہ لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔
امریکی ریاست لوزیاناکے مختلف شہروں میں موسم کی ایسی ہی خطرناک صورتحال نے لوگوں کو اس وقت خوفزدہ کردیا جب اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور کئی بلندی تک طوفانی بگولے دکھائی دیئے جیسے ہر شے کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتے ہوں۔
مختلف شہروں میں کئی طوفانی بگولے رپورٹ ہوئے جبکہ یوں دیوہیکل بگولوں سے جہاں لوگ خوفزدہ ہو گئے وہیں کئی گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، درخت اُکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے ۔