اسرائیلی انوینٹر نے ایک ایسا ماسک بنایا ہے جس میں سائیکل کے بریک کی طرح ایک لیور موجود ہے جو کہ ماسک کو کھولنے اور بند کرنے کا کام کرتا ہے۔
اس ماسک کو کھولنے اور بند کرنے کے لیے ایک ریموٹ ہے جسے ہاتھ کی مدد سے چلا کر کھانا کھاتے وقت ماسک کو کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔
جیسے ہی کوئی شخص ماسک پہنے ہوئے کھانا کھا رہا ہوگا تو اسے ہاتھ میں موجود ریموٹ کا استعمال کرنا ہوگا جس سے فوراً ماسک کھل جائے گا اوریوں وہ با آسانی نوالہ منہ میں ڈال سکے گا۔