• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا

طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا، محمد زبیر لاہور سے کراچی آنے والے طیارے میں موجود تھے۔

طیارے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر محمد زبیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے محمد زبیر کی عیادت کی۔

یہ بھی پڑھیے: بینک آف پنجاب کے صدر معجزانہ طور پر محفوظ

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کو جلنے کے باعث جسم پر زخم آئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد زبیر سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

محمد زبیر کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد جب آنکھ کھلی تو دھواں پھیلا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے۔

زخمی محمد زبیر نے کہا کہ اگلے ہی لمحے زوردار دھماکا ہوا پھر ہوش نہیں رہا۔

تازہ ترین