• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کے دوران سفر پر ڈومینک کمنگز سے استعفیٰ کا مطالبہ

لندن (پی اے) وزیراعظم کے چیف معاون ڈومینک کمنگز کو یہ خبریں سامنے آنے کے بعد استعفیٰ کے مطالبات کا سامنا ہے کہ انہوں نے لاک ڈائون کے بعد کورونا وائرس کی علامات کے ساتھ لندن سے درھم میں اپنے والدین کے گھر تک سفر کیا تھا۔ مسٹر کمنگز اور ان کی اہلیہ، جن کی طبعیت بھی ناساز تھی، ان کے پیرنٹس کے گھر قیام کے دوران سیلف آئسولیشن اختیار کی۔ لیبر نے نمبر 10 سے مطالبہ کیا ہے کہ مسٹر کمنگز کے ان اقدات کی وضاحت پیش کی جائے۔ مسٹر کمنگز کے قریبی ذرائع نے ان کی جانب سے کورونا وائرس قوانین کی خلاف ورزی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جوڑے کو چائلڈ کیئر مدد کی ضرورت تھی۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڑے نے پراپرٹی پر ایک علیحدہ عمارت میں قیام کیا۔ گارڈین اور ڈیلی مرر اخبارات میں پہلے یہ رپورٹ شائع ہونے کے بعد کہ مسٹر کمنگز نے 260 میل سے زیادہ طویل سفر کیا تھا، ڈائوننگ سٹریٹ نے جمعہ کی شب اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ حکومت نے یہ حکم جاری کیا تھا کہ کورونا وائرس کی علامات کا سامنا کرنے والے کسی بھی شخص کیلئے لازمی سیلف آئسولیشن اختیار کرنی ہوگی، جسے ضروری سپلائی کیلئے بھی سات دن سے قبل گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی اثنا میں بورس جانسن نے مارچ میں کہا تھا کہ بچوں کو بوڑھے گرانڈ پیرنٹس یا معمر رشتہ داروں کے پاس ہرگز نہ چھوڑا جائے جو کہ بالخصوص غیر محفوظ ہوں یا غیر محفوظ لوگوں کے گروپس میں آ سکتے ہیں۔

تازہ ترین