آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لاہور قلندرز کا رانا صادق کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ

لاہور قلندرز نے کوچ رانا صادق سے رابطہ کر لیا


لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کوچ رانا صادق کی خدمات حاصل کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے پر حالات سے تنگ آکر کلب کرکٹ کے کوچ رانا صادق نے پھلوں کا ٹھیلا لگالیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل کی متحرک اور مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے راناصادق سے رابطہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچنگ کے لیے راناصادق کی خدمات لیں گے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ایج گروپ لیول میں راناصادق کی صلاحیتیوں سے فائدہ اُٹھائیں گے۔ راناصادق کو ان کے پیشےکی طرف واپس لائیں گے اور ان کی مدد کریں گے۔

لاہور قلندرز کے عاقب جاوید نے رانا صادق کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ ٹیلنٹ سامنے لانا ہی صرف مقصد نہیں ہے بلکہ کھیل سے وابستہ لوگوں کاخیال بھی رکھنا  ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سرگرمیاں بند ہونے پر رانا صادق نے پھل کا ٹھیلا لگا لیا تھا۔ جیو نیوز نے پی سی بی کے دو رجسٹرڈ کلبوں کے کوچ کی رپورٹ 2 روز قبل نشرکی تھی۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ کرکٹ کوچ کو پھل فروخت کرتے دیکھ کر دکھ ہوا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید