• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے دوسرے روز بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج

عید کے دوسرے روز بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں عید کے دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔

جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ڈیوس روڈ پر کئی ہفتوں سے احتجاجی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے۔

عیدالفطر کے دوسرے روز بھی سینئر صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان پاکستان میں شعبہ صحافت کے درخشندہ ستارے میر شکیل الرحمٰن سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیمپ میں پہنچ گئے۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 34 سال پرانے زمین کے ایک بوگس معاملے میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری حق اور سچ کی آواز دبانے کی کوشش ہے، جو کسی بھی طرح کامیاب نہیں ہوگی۔

تازہ ترین