• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیزآباد اور گلبہار میں رہزنوں نے شہریوں کو لوٹ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عزیزآباد اور گلبہار میں رہزنوں نے شہریوں کو لوٹ لیا ۔ عزیز آباد بلاک 2میں ہونے والی واردات کی سی سی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار شہری بیوی بچوں کے ساتھ جا رہا ہے ، اس دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک کر موبائل فون چھینا اور بیگ لے کر فرار ہو رہے ہیں ، موٹرسائیکل سوار شخص نے بھاگ کر ڈاکوؤں سے بیگ واپس چھین لیاتاہم ملزمان موبائل فون لیکر فرار ہوگئے ،لوٹ مار کی واردات عزیز آباد بلاک 2 فیڈرل بی ایریا کی یونین کونسل 32 کی گلی میں کی گئی ،سی سی ٹی فوٹیجز میں نظر آنے والے ڈاکوئوں کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کر سکی۔ عید کے دوسرے روز گلبہار تھا نے کی حدود ناظم آباد نمبر2 میں موٹر سائیکل سوار2ڈاکووں نےکار سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا، ملزمان نے گھر سے سسرال جانے والے میاں بیوی کو گھر کے باہر ہی لوٹ لیا ، ڈاکو طلاءی زیورات ، نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار بھی ہو گئے۔
تازہ ترین