• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے،قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تھانہ شاہ شمس سوئی گیس روڑ ابرار احمد سے نقدی و موبائل چھین لیا گیا،تھانہ چہلیک کے علاقے برن یونٹ کے قریب محمد ارشد سےگن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین لی گئی،تھانہ مظفر آباد کے علاقے القریش محمد اقبال سے دو مسلح موٹرسائیکل لےگئے ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے شیدی لال شاکر حسین سے 12ہزار چھن گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے پل براراں محمد فہیم سے دو ڈاکو موٹرسائیکل لےگئے، تھانہ نیوملتان پاسپورٹ آفس محمد طاہر سے 25ہزار روپے چھین لیے گئے،تھانہ مخدوم رشید بابر چوک سے رانا عمران سے 56ہزار نقد اور موٹرسائیکل چھین لی گئی، تھانہ شاہ شمس کے علاقے سجاد کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت جلال چوک طیب، پل مونڈے والی سے محمد شفیق، کہکشاں سٹریٹ خالد بیگ ،گلگشت کالونی ہوسٹل سے عمار احمد ودیگر افراد کے 14موبائل مالیت3لاکھ ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے حسین آگائی حامد حسین ، عبدالروف ، تھانہ کوتوالی کے علاقے گھنٹہ گھر محمد فیضان ، تھانہ نیوملتان جان محمد کالونی سے محمد ذیشان، محلہ دین پورہ محمد ارشد کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی ، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے بھیتی سرائے محمد اکرم کےگھر سے سونا و نقدی مالیت1لاکھ73ہزار، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے حافظ جمال روڑ محمد منیب ، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد جاوید کے بھانہ سے مویشی مالیت40ہزار،تھانہ صدر جلالپور مختیار حسین کے ڈیرہ سے 1لاکھ22ہزار کے مویشی جبکہ محمد ناصر کے رقبہ سے 1لاکھ 20 ہزار کا سامان چوری کر لیا گیا۔
تازہ ترین