• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائیگر فورس پیسہ لوٹنے کا نیا ٹولہ ہے ، ذوالفقار افغانی

پشاور(لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پار ٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ذوالفقار افغانی نے پی ٹی آئی کی ٹائگر فورس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے پیسہ لوٹنے کا نیا ٹولہ قرار دیا ہےاور حکومت کے آن لائن تعلیمی سسٹم کو مسترد کر دیا پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ طلبا کے ساتھ کیے گئے حکومتی وعدوں پر عمل نہ درآ مد نا ہونے پر طلبا نالاں ہیں ۔طلبا کے ساتھ حکومتی وعدے جھوٹے تھے انہوں نے حکومت کے آن لائن تعلیمی سسٹم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ د طلبا کی ایک بڑی تعداد ایسے علاقوں سے ہے جہاں نیٹ وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے چترال اور قبائلی علاقوں کے ہزاروں طلبا نیٹ کی سہولت سے محروم ہیں کئی اساتذہ کو آن لائن کلاسز کی ٹریننگ ہی نہیں ہے وہ آن لائن تعلیم کیسے دینگےحکومت نے طلبا کا مستقبل مکمل مشکوک کردیا ہےانہوں نے کہا کہ سندھ کے وزرا جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کررہے جبکہ مرکزی حکومت سندھ اور بلوچستان کے خلاف نفرت پیدا کررہی ہے ملکی صورت حال میں اس وقت حکومت کو افہام و تفہیم کی ضرورت ھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں اس کو چھیڑنے کے متعلق سوچا بھی گیا تو نتائج سنگین ہونگےتاہم اٹھارویں ترمیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا جب تک ایک رکن بھی زندہ ہے18 ویں ترمیم کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا اس ،موقع پر یوتھ اسمبلی پی کے 75 ایم پی اے اسامہ ہمایون اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
تازہ ترین