• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی کے لاکھوں پنشنرز پنشن میں کمی پر شدید مایوس

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) ای او بی آئی کے لاکھوں پنشنرز پنشن میں ا ضافہ کے بعد دو بارہ کمی کے باعث مایوسی اور اضطراب کا شکار ہیں ۔دسمبر 2019میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذو الفقار عباس بخاری ( زلفی بخاری ) نے ای او بی آئی کی پنشن 6500سے بڑھا کر 8500کرنے کا اعلان کیا۔ فر وری 2020میں ای او بی آئی کے بورڈ نے اس اضافہ کی منظوری دی ۔ وزارت اوورسیز پا کستانی نے 31مارچ کو اعلان کیاکہ اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ ای او بی آئی نے نہ صرف یکم اپریل سے اطلاق کر دیا بلکہ جنوری او ر فروری کے بقایاجات بھی ادا کر دیے۔ اسی دوران اپریل میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ اضافہ منظوری کیلئے پیش کیا گیا تو وزارت قانون کی جانب سے یہ اعتراض سامنے آ یا کہ ای او بی آئی ایکٹ کے تحت پنشن میں ا ضافہ سے قبل ایکچوری ایو یلو ایشن ضروری تھی ۔

تازہ ترین