• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے ملک کو کورونااورٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑدیا، پیپلز پارٹی

اسلام آباد (وقائع نگار )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہےکہ وزیر اعظم نے ملک کو کورونااورٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑدیا،عمران خان میں اخلاقی جرأت ہے تو ترین ، اسد عمر ، رزاق دائود ، خسرو کو گرفتار کریں، نالائق وزیر اعظم نے ملک کو کورونااور ٹڈی دل کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے جو چیز پنجاب میں جائز ہے وہ سندھ میں کیسے ناجائز ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے جاری بیان میں کیا نفیسہ شاہ نے کہا تحریک انصاف ملک کی بربادی کی علامت بن کر سامنے آگئی ہے، حکومت کی ناکارہ پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے،رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کم ہونے کے ساتھ ساتھ وائرس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، فیصلوں میں کوئی اتفاق نظر نہیں آتا، ڈاکٹر ظفرمرزا لاک ڈاون کا اشارہ دیتے ہیں اور شبلی فراز اس کی مخالفت کرتے ہیں دریں اثنامرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا کہ معاون خوامخواہ شہباز گل کی بیانبازی وزیر آعظم کی پریشانی ظاہر کرتی ہے، چینی اسکینڈل کے سارے کردار نیازی سلطنت کے پلر ہیں، کمیشن کے سامنے وفاقی وزراء کے بیانات وزیر اعظم کے لئےباعث شرمندگی ہیں ، وزیر اعظم میں اخلاقی جرأت ہے تو جہانگیر ترین، اسد عمر ، رزاق دائود ، خسرو کو گرفتار کریں۔
تازہ ترین