اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ13مئی کو شوگر انکوائری کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری کیلئے بلایاتھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے اور نہ ہی کوئی جواب دیا۔سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو90کروڑروپے کی سبسڈی دی، اومنی گروپ کی آٹھ شوگر ملز نے یہ سبسڈی 2015 سے 2018 کے دورانیہ میں لی۔جمعہ کو اپنے بیان مین انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں 476.47 ملین روپے اور سال 2017 میں 424.56 ملین روپے کی سبسڈی دی گئی ہے‘ اس کا جواب دیا جائے۔ کمیشن نے وزیر اعلی سندھ سے 4 ارب سے زائد کی سبسڈی کے بارے میں سوال کرنا تھے، عوام کو لوٹ کر شوگر مل بناؤ،عوام کے پیسے سے اسے چلاؤ پھرمہنگائی کی صورت میں انکو مزید لوٹو۔