• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا، شعبہ آئی ٹی آن لائن کلاسز کے پروگرام بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا

 ملتان(سٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے بعد ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے تحت ملک بھر کی جامعات آن لائن کلاسز کروا رہی ہیں، جامعہ زکریا شعبہ آئی ٹی نے بھی اپنا پروگرام ترتیب دیا ہے جس کی تربیت گزشتہ دو ہفتے سے جاری ہے مگر اس میں آنے والے مسائل نے اساتذہ کو پریشان کردیا ہے، وائس چانسلر کو ارسال کیے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہےکہ اساتذہ مذکورہ پروگرام میں کسی طالب علم کا نام شامل کرنا چاہیں تو ان کو یہ سہولت میسر نہیں ،طلبہ کی حاضری کا ریکارڈ رکھنے کیلئے کوئی طریقہ کار نہیں ہے جبکہ طلبا کے ساتھ براہ راست کوئی بھی انٹریکٹو سیشن نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈمن عملے کی حاضری کو جانچنے کا بھی کوئی طریقہ کار نہیں رکھا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شعبہ آئی ٹی کو فوری طور پر ہدایت کی جائے کہ وہ ان خامیوں کو دور کریں تاکہ سوموار سے آن لائن کلاسز شروع کی جاسکیں۔
تازہ ترین