• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیوں نے عوام کوخودکشیوں پرمجبور کردیا،عزیزالرحمن چن

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ غیر متوازن حکومتی پالیسیوں نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور اور تاجروں و صنعتکاروں کو بھکاری بنا دیا ہے۔ سفید پوش طبقہ در بدر ہو چکا ہے حکومت سب اچھا کے گیت گا رہی ہے اور کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حکمرانوں نے عالمی وباءکورونا کو اپنی سیاسی بھیک کا ذریعہ آمدن بنا لیا ہے پوری قوم کے غیر مشروط تعاون کا حکومت غلط مطلب اور اپنی نااہلیوں کو اپنی اعلیٰ کارکردگی کا نام دے رہی ہے۔
تازہ ترین