• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے اقدامات سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے‘ شیخ فرخ زبیر

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر پنجاب بیت المال شیخ فرخ زبیر نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے ملک میں اصلاحات سے ہر شعبہ کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے حکومت عوام اور پاکستان ایک پیچ پر ہیں وزیر اعظم عمران خان ملک کے لیے اچھی اور ترقی پسند سوچ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان سماجی وسیاسی رہنما ملک اشرف اقبال بھٹہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں محمد میثم ،غیاث الدین دیگر شامل تھے ۔فرخ زبیر نے بیت المال کے حوالہ سے اقدامات اور عوامی خدمات کے حوالہ سے تفصیلی گفتگو کی۔
تازہ ترین