• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین : دنیا کا سب سے بلند اور خوفناک جھولا تیار


چین نے دنیا کا سب سے بلند اور تیز رفتار جھولا تیار کرلیا ہے جو ایک بہت پرفضا مقام پر تعمیر کیا گیا ہے۔

700 میٹر اونچی چوٹی پر تعمیر یہ جھولا بڑھتے بڑھتے 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار حاصل کرسکتا ہے۔

چونگ جنگ میں واقع ایک پرفضا مقام یون یانگ لونگ گینگ پر قائم جھولا آزمائش سے گزررہا ہے اور ابھی اسے عوام کے لیے کھولا نہیں گیا ہے۔

اس میں خاص دھاتی کیبل لگائے گئے ہیں، آگے پیچھے حرکت کرتے ہوئے جھولا 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گردش کرتا ہے اور اسی بنا پر یہ بچوں کے لیے نامناسب ہے اور صرف ایسے لوگوں کے لیے ہوگا جو مہم جوئی کو پسند کرتے ہیںکیونکہ جھولے کے نیچے زمین 2300 فٹ کے بعد ہی ملتی ہے۔

جھولا اپنا نصف دائرہ مکمل کرتے ہوئے 91 میٹر تک جاتا ہے اور واپس آتا ہے، اس طرح یہ امریکا اور نیوزی لینڈ کے بہت بڑے جھولوں کے مقابلے میں بھی بڑا اور اونچا ہے۔ فی الحال اسے بہت سے ٹیسٹ سے گزارا جارہا ہے۔