• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت،کرپشن ریفرنس میں فرزانہ راجہ کودوبارہ طلبی کا سمن جاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) احتساب عدالت میں زیر سماعت بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کو طلبی کا دوبارہ سمن جاری کردیاگیا۔پیر کو سماعت کے دوران طلبی کے باوجود سابق چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ عدالت سے غیر حاضر تھیں جس پر عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجہ کو 19جون کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تازہ ترین