• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور یونین آف جرنسلٹ کے رہنما جمیل مہر پر فائرنگ، اسپتال منتقل

یونین آف جرنلسٹ شکارپور کے نائب صدر جمیل مہر فائرنگ سے زخمی ہوگئے، اُن پر لکھی غلام شاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے صحافی جمیل مہر کو دونوں ٹانگوں پر گولیاں مار کر زخمی کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ صحافی جمیل مہر کو زخمی حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔

 دریں اثناء صدر شکارپور یونین آف جرنلسٹس آغا اسرار پٹھان نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافی پر حملہ شر مناک عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمیل مہر پر حملہ صحافیوں کیلئے باعث تشویش ہے۔

تازہ ترین