• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1148بچوں میں کورونا کی تصدیق تشویشناک، مرتضیٰ وہاب 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اب تک سندھ میں دس سال سے کم عمر 1148بچوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ تشویشناک ہے ‘ اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کا گراف خطرے کا الارم ہے‘وباءسے ڈرنا نہیں لڑنا ہے‘ اس کی کوئی ویکسین یا علاج ابھی دریافت نہیں ہواہے ‘اس لئے غیر ضروری طور پر سے گھروں سے نہ نکلیں‘ اگر گھر سے باہر نکلنا بہت ضروری ہے تو ماسک پہن کر نکلیں‘سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ منگل کو صوبائی وزیرسید اویس شاہ اورمیرشبیر بجارانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ 26 فروری سے سندھ میں اسکول بند ہیں‘ اس وقت سندھ میں ایک ہزار ایک سو اڑتالیس دس سال سے کم عمر بچے کورونا پوزیٹوو آئے ہیں‘ شاید احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے متاثر ہوئے‘ اسی طرح مرد حضرات زیادہ متاثر ہورہے تھے‘ رمضان کے مہینے سے متاثرہ خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تازہ ترین