• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا اموات اور کیسز کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے


کراچی، اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ، اسٹاف رپورٹر)ملک میں کورونا وائرس سے اموات اور کیسز کے ریکارڈ ٹوٹنے لگے، بدھ کو ملک میں کورونا سے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ اوررکن پختونخوا اسمبلی جمشید کاکا خیل سمیت مزید 76؍ افراد انتقال کرگئے جسکے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1729ہوگئی جبکہ ریکارڈ 5002 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 83292 تک پہنچ گئی ہے۔ 

ایک دن میں نئے کیسز کے لحاظ سے پاکستان پانچویں نمبر پر آگیا۔اب تک سندھ میں 555 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 

اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ 

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 595344؍ افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ اب تک 28923؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ 

بدھ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 5002 کیسز اور 76 ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سندھ میں 1824 کیسز اور 29 اموات، پنجاب 1639 کیسز 30 ہلاکتیں،خیبر پختونخوا سے 476 کیسز اور 10 ہلاکتیں، اسلام آباد 295 کیسز 4 ہلاکتیں، بلوچستان 710 کیسز اور 2 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 45 کیسز، آزاد کشمیر سے 13 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ 

بدھ کو پنجاب سے کورونا کے مزید 1639کیسز اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 29489 اور ہلاکتیں 570 ہوگئی ہیں۔جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7469 ہے۔

سندھ سے بدھ کو کورونا کے مزید 1824 کیسز اور 29 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کی گئی۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 32910 ہوگئی ہے جب کہ اموات 555 تک جا پہنچی ہیں۔ 

صوبہ سندھ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16022 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کراچی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک کورونا کے 26281 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 555 میں سے 453 اموات صرف کراچی میں ہوئی ہیں۔

اسلام آباد سے بدھ کو کورونا وائرس کے مزید 295کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جسکی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

تازہ ترین