• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں گورنر راج لگانے پر دما دم مست قلندر ہو گا، لیاقت شباب

پشاور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پشاور کے ڈویژنل صدر و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب، پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری سید افتخارعیل شاہ آف اکبر پورہ، پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے سینئر نائب صدر ملک باقر شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید معظم شاہ، اکبر پورہ کے صدر سید جمیل شاہ، ظفر علی شاہ، سید منصف شاہ اور ملک قاسم خان نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمران اقتدار کی ہوس کے لئے متنازعہ امور چھیڑکر قومی سلامتی کو دائو پر لگانے پر تلے ہوئے ہیں اگر سندھ میں گورنر راج لگانے کی حماقت کی گئی تو دما دم مست قلندر ہو گا اور حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو رونا وائرس وبا کو روکنے اور غریبوں کو فاقہ کشی سے بچانے کے کی بجائے غریبوں کی مجبوریوں پر سیاست چمکانی جا رہی ہے سندھ کی صوبائی حکومت کی طرف سے کورونا وبا کی روک تھام کےلئے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے جبک پورے ملک اور بیرونی ملکوں میں بھی سندھ حکومت کی مثالی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے دھاندلی سے مسلط وہنے والے حکمرانوں کی سندھ میں گورنر راج کے بارے میں مصنوبہ بندی کرنی کی بجائے اپنی خیر منانی چاہئے نااہل حکمران مشکل گھڑی میں سیاسی جماعتوں کا تعاون حاصل کرنے اور قوم کو متحد کرنے کی بجائے اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں جس سے حکمرانوں کے خلاف نفرت بڑھتی جارہی ہے۔
تازہ ترین