• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رولس رائس کا چھوٹا ماڈل، بڑی کاروں سے بھی زیادہ مہنگا

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولس رائس نے اس بار ایک ایسی گاڑی بنائی ہے جو کہ اصل گاڑی سے 8 گنا چھوٹی ہے۔

رولس رائس نے کھلونے کی طرح کار کا ایک چھوٹا سا ماڈل پیش کیا ہے جو کہ دکھنے میں اصل کار سے کم نہیں ہے بس فرق اتنا ہے کہ آپ اس میں سفر نہیں کر سکتے۔

کمپنی نے اصل گاڑی سے 8 گنا چھوٹی گاڑی بنائی ہے جس کی قیمت بڑی گاڑیوں سے کم نہیں ہے، رولس رائس کی اس چھوٹے ماڈل والی گاڑی کی قیمت 27 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اس چھوٹی سی گاڑی کو ہوبہو اصل گاڑی کی طرح بنایا گیا ہے، گاڑی کا یہ چھوٹا ماڈل مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جس کی لمبائی 26 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹی میٹر اور اونچائی 9 سینٹی میٹر ہے۔