• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور عالمی شہرت یافتہ ماہرہ خان نے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کردیا ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شہریار نامی صارف کا ٹوئٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں صارف نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کے اُس خط کی تصویر شیئر کی جو ماہرہ خان کے لیے لکھا گیا تھا۔

ماہرہ خان کی ننھی مداح نے اپنے خط میں اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کی ایک بہت بڑی پرستار ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے اپنا آٹوگراف دیں تاکہ میں اُس کو فریم کروا کے اپنے کمرہ کی دیوار پر لگا سکوں۔‘

رانیہ نامی مداح کے والد نے اپنے ٹوئٹ میں ماہرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری آٹھ سالہ بیٹی رانیہ نے آپ کے لیے خط لکھا ہے، اُمید ہے کہ آپ کو یہ خط پسند آئے گا اور اگر آپ میری بیٹی کے خط کا جواب دیں گی تو وہ بہت زیادہ خوش ہوگی۔‘

ٹوئٹر صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے لکھا کہ ’آپ کی بیٹی بہت ہی پیاری ہے۔‘

ماہرہ خان نے لکھا کہ ’آپ اپنی بیٹی کو بتائیں کہ اگر میری کوئی بیٹی ہوتی تو میں اُس کا نام رانیہ ہی رکھتی۔‘

آخر میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ننھی رانیہ کے لیے میری طرف سےبہت سارا پیار۔‘

تازہ ترین