• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں 3 کتابوں پر فوری پابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 3 کتابوں پرفوری پابندی کی قرارداد منظور



پنجاب اسمبلی نے حضور اکرمﷺ،ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہؓ،حضرت عثمان غنیؓ اور حضرت علیؓ کی شان اقدس کے خلاف لکھی جانے والی تین کتابوں پر فوری طور پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے بعد ایوان نے بازاروں میں موجود تینوں کتابوں کو ضبط کرنے اور جمعے تک نوٹیفکیشن ایوان میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ بات ہمارے لئے باعث ندامت ہے کہ اس سرزمین پر ایسی کتب بھی موجود ہیں جن میں لکھا گیا مواد برداشت کرنا کسی مسلمان کیلئے ممکن نہیں ہے، یہ ایوان حکم دیتا ہے کہ متعلقہ محکمہ تینوں کتب پر فوری پابندی عائد کرے اور مارکیٹ میں موجود تمام کاپیوں کو ضبط کر کے اسی اجلاس میں اگلے جمعہ تک نوٹیفکیشن پیش کرے۔

تازہ ترین