• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کورونا سےاموات کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) کراچی میں کورونا وائرس سےجاں بحق ہونے والوں کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں کورونا وائرس سے 29افراد جاں بحق ہوئے جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 507ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اب تک کراچی میں 13ہزار 750افراد اس مرض سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جبکہ 13ہزار 705افراد تاحال اس مرض سے متاثر ہیں جن میں سے 92فیصد اپنے گھروں میں آئیسولیٹ ہیں ۔ واضح رہے کہ کراچی میں اب تک 27ہزار 962افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے 507انتقال کر گئے ، 13ہزار 750صحت مند ہوئے جبکہ 13ہزار 705تاحال زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین