• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی رویئے کیخلاف وزیراعلیٰ اورانکی ٹیم کا موقف عوام کی ترجمانی تھی‘خدا بخش

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری جنرل ملک خدا بخش لانگو نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے آج بلوچستان پسماندہ اور عوام میں احساس محرومی پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ ہے اور بلوچستان ترقی کے اعتبار سے دیگر صوبوں سے پیچھے ہے، ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے وفاق سے اپنا زیادہ سے زیادہ حق لینے کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ام کمال خان اور وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو نظر انداز کرنے کے حوالے سے بلوچستان کا ٹھوس موقف پیش کرتے ہوئے جو اقدام اٹھایا اس پر حکومت کی اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کو ان کے ساتھ کھڑے ہوکر وفاق سے بلوچستان کا زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ، فیڈرل پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو روز اول سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے جس پر وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم نے ٹھوس موقف اختیار کرتے ہوئے بلوچستان کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کیا موجودہ حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کررہی ہے اور وفاق سے بلوچستان کے حقوق کے حصول پر کوئی سودے بازی نہیں کررہی ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمران اور بیوروکریسی کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اب ماضی کی روایات کو پس پشت ڈال کر بلوچستان کو اس کا حق دینا ہوگا۔
تازہ ترین