• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل نے سچ بولنے اور عوام تک حقائق پہنچانے کی سزا پائی، مقررین

میر شکیل نے سچ بولنے اور عوام تک حقائق پہنچانے کی سزا پائی، مقررین


کراچی، لاہور، پشاور ، راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی تقریباً تین ماہ سے گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔

لاہور ، پشاور اور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور احتجاجی کیمپس کا سلسلہ جاری ، سیاسی‘ سماجی اور مذہبی تنظیموں کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت ، میر شکیل الرحمان سے اظہار یکجہتی ، ایڈیٹر انچیف جنگ وجیو کی رہائی کا مطالبہ۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ میر شکیل الرحمان نے سچ بولنے اور عوام تک حقائق پہنچانے کی سزا پائی، جنگ گروپ کو اشتہارات روک کر مالی نقصان اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں لپٹے ڈکٹیٹر کو آزادی صحافت کے سامنے جھکنا پڑے گا، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور کراچی باسکٹ بال ایسو سی ایشن کے صدرحاجی غلام محمد خان نے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان کی تاریخ لکھی جائے گی جنگ اور جیو کا نام پاکستانی میڈیا پر ٹاپ لسٹ میں شامل ہوگا۔

جنگ نےبالخصوص قیام پاکستان سےپہلے اور جیو نے بالعموم ملک میں الیکٹرانک میں میڈیا کے قیام کے بعد سےعوام کو جو شعوردیا ہے وہ کسی اور اخبار یا چینل کا خاصہ نہیں،میرشکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جائے اور انہیں آزادانہ کام کرنے دیا جائے۔ 

غلام محمد خان نے کہا کہ جنگ گروپ کی بانی میرخلیل الرحمان نے اپنےزمانے میں بھی مختلف حکومتوں کی جانب سے جنگ اخبار پر مختلف پابندیاں برداشت کیں لیکن اخبار کی حق اور سچ کی پالیسی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج ان کا اخبار پاکستان کا سب سےبڑا اخبار اورمیرشکیل الرحمان کا جیو چینل پاکستان کا نہیں دنیا کا سب سے بڑا اردو کا چینل قرار دیاجاسکتا ہے۔ 

میرخلیل کے بعد ان کے بیٹوں میرجاوید الرحمن مرحوم اور میرشکیل الرحمان نے اپنے ادارے کی آبیاری پوری محنت اور خلوص سے کی ہے۔

تازہ ترین