• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں


جنوبی چین میں شدید بارشوں اورسیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

گوئیلن شہر میں واقع اگوانگ زی یونیورسٹی میں پھنسے طلبہ کو ایک عمارت سے دوسری عمارت تک لے جانے اور خوراک پہنچانے کے لیے فورک لفٹرز میدان میں آگئے ہیں۔

یہ لفٹرز جہاں طلبہ کے لانے لیجانے کی خدمات انجام دے رہے ہیں وہیں خوراک کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گوئیلن شہر کی اکثرسڑکیں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جس کے سبب معمولات زندگی شدید متاثر ہیں