• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: دوران پرواز طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل

برطانیہ: دوران پرواز طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل


برطانیہ میں دوران پرواز طیارے پر آسمانی بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر طیارہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر  لینڈنگ کے قریب تھا کہ طیارے پر بجلی گر گئی۔

ایئرپورٹ حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارے کی لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ہی بجلی گری تھی لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور طیارے نے بحفاظت ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

یوں طیارے پر بجلی گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔