• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا سے متعلقWHOکے تحفظات جائز ہیں، بلاول

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے تحفظات کو جائز قرار دیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بدقسمتی سے کورونا وائرس کے معاملے میں قومی سطح کی حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔ عالمی ادارہ صحت نے سندھ حکومت کو بھیجے گئے خط میں جائز تحفظات اور تجاویز پیش کی ہیں، اس سب کو عوامی سطح پر لانے سے قبل سندھ حکومت اس پر غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ نے ہمیشہ حقائق اور استعداد کے مطابق قومی پالیسی بنانے پر زور دیا ہے۔
تازہ ترین