• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی، طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں تعمیر و ترقی ہو یا جرائم کنٹرول، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے بغیر چل ہی نہیں سکتی، کوئی سپر پاور ملک بتائیں، جس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کھڑی نہ ہو اور وہ سپرپاور ہو۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دنیا میں اس وقت جو عزت وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو مل رہی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ملی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس صوبے کا مینڈیٹ ہے ہم اسے تسلیم کرتے ہیں، ہم خیبر پختونخوا کے عوام کےلیے بھی پورا کردار ادا کریں گے۔

طارق فضل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سی سی ڈی نے پنجاب میں جرائم کی روک تھام کےلیے جو اقدامات کیے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی سی ڈی نے پنجاب میں جرائم کی روک تھام کےلیے جو اقدامات کیے، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، دہشت کی علامت سمجھے جانے والے گینگسٹر یا تو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے یا صوبہ چھوڑ گئے۔ پنجاب میں اس وقت امن کی فضا نظر آتی ہے، جرائم میں نمایاں کمی ہے۔

قومی خبریں سے مزید