• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا جواب قبول،الیکشن کمیشن نے مالی گوشواروں میں تضاد کا کیس نمٹا دیا

اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے مالی گوشواروں میں تضاد کا کیس ختم کردیا۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4رکنی بنچ نے بلاول بھٹو زرداری کے مالی گوشواروں میں تضاد کے معاملے پر سماعت کی۔ بلاول بھٹو زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بلاول کی جانب سے جواب جمع کرایا۔الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کا جواب قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف مالی گوشواروں میں تضاد سے متعلق کیس نمٹا دیا۔
تازہ ترین