• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان پالتوں جانوروں سے گفتگو کرسکیں گے، جاپانی وزارت سائنس

جاپان کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق 20 سال بعد انسان، وی آر (ورچوئل ریئلٹی) اور اے آر (اوگمینٹڈ ریئلٹی) کو استعمال کرکے اپنے پالتو جانوروں سے بات چیت کرسکیں گے، اور دوسروں کے کھانوں کو کھائے بغیر اس کے ذائقے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

جاپانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس حوالے سے اپنا ایک سالانہ قرطاس ابیض شائع کیا ہے، جس میں 37 پیشگوئیاں کی گئی ہیں کہ 2040 تک زندگی کیا ہوگی۔

اسکے مطابق وی آر اور اے آر روزمرہ زندگی کا حصہ ہوگی، اور انسانوں سے تعلق رکھنے والی ہر چیز جو کہ ان کے اردگرد موجود ہیں اس میں تبدیلی آجائے گی۔

  رپورٹ کے مطابق جسکا عنوان وائٹ پیپر یا قرطاس ابیض برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہے، میں بتایا گیا ہے کہ وی آر اور اے آر پر مبنی آلات مترجم یا پھر ورچوئل معاون کے طور پر کام کرینگے، اور وسیع پیمانے پر نئے رابطہ کار کے فرائض ادا کرینگے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں ساڑھے 5 کروڑ سال قدیم مچھلی کا ڈھانچہ دریافت

جیسا کہ وہ انسانوں کے لیے اپنے پالتوں جانوروں سے براہ راست گفتگو کو بھی ممکن بنائیں گے۔ مذکورہ بالا پیپر میں یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی اس سنسنی خیزی اور جوش کی نقل بھی ممکن بنائے گی جس میں بنیادی چلنا پھرنا شامل ہے اس طرح وہ لوگ جو کسی طرح کی معذوری میں مبتلا ہیں انھیں آئوٹ ڈور سرگرمیوں مثلاً اسکیئنگ کرنے میں معاونت فراہم کریگی۔

حالانکہ یہ ساری باتیں کچھ عجیب سی لگتی ہیں لیکن مذکورہ جاپانی وزارت کی ماضی کی پیشگوئیاں کافی حد درست ثابت ہوئی ہیں، اس حوالے سے 1970 کے عشرے میں اسکے وائٹ پیپر میں مستقبل کے حوالے سے جو دعوے کیے گئے تھے وہ 70 فیصد درست ریٹنگ پر مبنی ثابت ہوئے۔

تازہ ترین