• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈاکے ایک گھر میں زور دار دھماکا


کینیڈا کے ایک گھر میں آتش زدگی کے بعد زوردار دھماکا ہوا۔ جس نے پورے علاقے کو ہلاکر رکھ دیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اونٹاریو کے شہر پورٹ پیری میں واقع ایک گھر میں آتش زدگی کے بعد زور داردھماکا ہوا اور پورے گھر میں آگ لگ گئی، کالا دھواں دور دور تک دیکھا گیا۔

دھماکے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا اور آگ کے شعلے دور دور تک اٹھتے دیکھے گئے۔

پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔