• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کے دن کا آغاز کیسے ہوتا ہے؟

اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ ’میرا ہر دن اپنے والد کا میسج پڑھنے کے بعد ہی شروع ہوتا ہے، اس دُنیا میں میرے والد میرا سکون ہیں۔‘

حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے والد کی جوانی کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر میرے بس میں ہو تو میں اپنا ہر دن اپنے والد کے نام کردوں، میں تو اُن کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں، مجھے ہر چیز میرے والد نے ہی سِکھائی ہے۔‘



اداکارہ نے لکھا کہ ’میری زندگی میں جو کچھ بھی غلط ہوتا ہے تو میرے والد وہ سب کچھ ٹھیک کر دیتے ہیں، وہ میری ہمت ہیں، میرا حوصلہ ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے والد نے ہمیشہ مجھے سِکھایا کہ کوئی بھی انسان بُرا نہیں ہوتا، ہم جیسا جس کے بارے میں سوچیں گے تو ہمیں وہ ویسا ہی لگے گا۔‘

حرا مانی نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے والد کی طرح بننا چاہتی ہوں۔‘

آخر میں اُنہوں نے اپنے والد کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دُعا بھی کی۔

تازہ ترین